ہومیو پیتھک پریکٹشنرز کو نام کیساتھ ڈاکٹر لکھنے پر کوئی پابندی نہیں، چیئرمین قائمہ کمیٹی
اسلام آباد (آن لائن) 'قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے چیئرمین ڈاکٹر ندیم احسان نے واضح کیا ہے کہ ہومیوپیتھک پریکٹشنر پر اپنے نام کے ساتھ ہومیوپیتھک ڈاکٹر لکھنے پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئی انہیں اپنے نام کے ساتھ ہومیوپیتھک ڈاکٹر لکھنے کی مکمل آزادی ہے ڈاکٹر ندیم احسان نے کہا کہ ہفتہ کے روز قائمہ کمیٹی برائے صحت نے اپنے اجلاس میں طیب یونانی آریوویدک و ہومیوپیتھک بل کا جائزہ لیا اور اس کی منظوری دی تاکہ ان شعبہ جات کو منظم کیا جائے اور ان کی موثر طریقہ سے مانیٹرنگ کی جا سکے اس بل میں ان پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں۔ یونانی آریوویدک و ہومیوپیتھک پریکٹشنر ایکٹ 1965 کے تحت وہ تمام افراد جو کہ وزارت صحت کے منظور شدہ اداروں سے میڈیکل گریجویشن کی تعلیم حاصل کر چکے ہیں انہیں اپنے نام کے ساتھ ہومیوپیتھک ڈاکٹر لکھنے کی اجازت ہے اور اس ایکٹ کے تحت انہیں مکمل تحفظ حاصل ہے۔
No comments:
Post a Comment